وفد میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر جمیل اختر غوری، ہومیوپیتھک ڈاکٹر طاہر نظامی اور ہومیو پیتھک ڈاکٹر کاشف ملک موجود
لاہور(کائی نیوز)پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز اور حکماء کی سیٹوں کی بندش کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز پر مشتمل ہیٹرک کے وفد کا سپیشل سیکرٹری پرائمری ہیلتھ عمارہ خان سے ملاقات کی ۔ملاقات میں سیٹوں کی بحالی بارے تفصیلی گفتگو زیر بحث رہی ۔اس موقع پر وفد میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر جمیل اختر غوری، ہومیوپیتھک ڈاکٹر طاہر نظامی اور ہومیو پیتھک ڈاکٹر کاشف ملک موجود تھے۔ وفد نے ملاقات میں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے جاری یارڈ سٹک سے سیٹوں کے خاتمہ کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی ۔ اس موقع پر وفد کی جانب سے سپیشل سیکرٹری عمارہ خان کی جانب سے کیے گئے سوالات کے ناصرف تسلی بحش جوابات دیے بلکہ وفد نے شعبہ ہومیوپیتھک اور حکمت کی ہسپتالوں میں دی جانے والی سروسز پر مکمل ورکننگ پیپر بھی پیش کیا گیا جس کو سپیشل سیکرٹری عمارہ خان نے سراہاں ۔ بعدازاں سپیشل سیکرٹری عمارہ خان نے کہا کہ آیندہ چند روز میں اس حوالے سے دوبارہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورتی اجلاس بلایا جائے گا۔