جرم و سزاسٹی

محکمہ جنگلی حیات کا معصوم جنگلی پرندوں کا ناجائز کاروبار کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن بلا تفریق جاری

وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر پانچ چالانات تحویل میں لئے گئے تمام پرندے قدرتی ماحول میں آزاد

لاہور(خبر نگار)
سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر وحید ملک کی خصوصی ہدایت پر محکمہ ڈائر یکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الٰہی کی زیر قیادت صوبہ میں جنگلی حیات کے تحفظ و فروغ کیلئے بلا امتیاز کارروائیاں کر رہا ہے اور جس کے نتیجے میں راولپنڈی اور سرگودھا شہر میں معصوم جنگلی پرندوں کا ناجائز کاروبار کرنے والوں کیخلاف بلا تفریق کریک ڈاؤن جاری ہے۔پانچ افراد کے چالانات، اسی ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ اور تحویل میں لئے گئے تمام سینکڑوں جنگلی پرندے قدرتی ماحول میں آزادکردیئے گئے۔تفصیل کیمطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ضلع راولپنڈی رضوانہ عزیز نے شہر کے مختلف مقامات سے جنگلی چڑیا ں فروخت کرنیوالے تین افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کئے اور کیس کمپاؤنڈ کرنیکی درخواست پر تینوں ملزمان کو مجموعی طور پر مبلغ تیس ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا اور تحویل میں لئے گئے سینکڑوں معصوم پرندوں کو قدرتی ماحول میں آزاد کردیا۔ ایسی ہی ایک دیگر کارروائی کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ضلع سرگودھا عروج ظہیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سرگودھا شہر سے معصوم پرندوں کے ناجائز کاروبار میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرکے انہیں مبلغ پچاس ہزار محکمانہ معاوضہ کی مدمیں جرمانہ کرکے کیس نمٹا دیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button