سٹیصحت

,نابینا استاد محمد فاروق کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر تقریب

لاہور (خبر نگار)
گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ آف بلائنڈ شیرانوالہ گیٹ لاھور کے نابینا استاد محمد فاروق کی سرکاری ملازمت سے باعزت ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک سادہ پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر کے ساتھ ساتھ اسپشل ایجوکیشن کے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات نے شرکت کی اور محمد فاروق سینیئر اسپشل ایجوکیشن ٹیچر ( شعبہ متاثرہ بصارت) کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا
تقریب میں ایم این اے وحید عالم خان، محمد شہباز ڈی ای او اسپشل ایجوکیشن لاھور ڈویژن، شہزاد بھٹہ سابقہ ڈائریکٹر اسپشل ایجوکیشن پنجاب، ڈاکٹر لبنی اظہر سابقہ پرنسپل شیرانوالہ گیٹ انسٹیٹیوٹ، راؤ عبد الرافع، سید نوید قمر شاہ، رفیع اللہ ملک پرنسپل شیرانوالہ گیٹ انسٹیوٹ، محمد ایوب بٹ، ملک ممتاز خان، عامر اشرف، محمد مظفر، ارشد ناز، قاری خشنود، الیاس جٹ، خلیل احمد بھون،عبد الرزاق سابقہ کپتان پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم، احمد باجوہ رانا افضل، سمیت دیگر ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف اور نابینا طلبہ نے شرکت کی تقریب میں محمد فاروق کی فیملی نے خصوصی طور پر شرکت کی
محمد فاروق نے بطور ٹیچر 1989 میں محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب جائن کیا اور آپ کی پہلی پوسٹنگ گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ آف بلائنڈ پیپلز کالونی گوجرانوالہ میں ھوئی محمد فاروق نے گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ آف بلائنڈ شیرانوالہ گیٹ سے میڑک پاس کیا مختلف کالجز سے اعلی تعلیم حاصل کی محمد فاروق شیرانوالہ گیٹ انسٹیٹیوٹ کے طالب علم تھے اور آج اسی انسٹیٹیوٹ سے زندگی کے ساٹھ سال پورے ھونے کےبعد بطور سینئر اسپشل ایجوکیشن ٹیچر بی ایس 17 میں ریٹائرڈ ھوئے

اپ نابینا ھونے کے باوجود بہت باھمت و سادہ شخصیت کے مالک ھیں جہنوں نے زندگی کی تمام تر مشکلات کا بڑی دلیری سے مقابلہ کیا اور نابینا افراد کی تعلیم و تربیت اور فلاح و بہبود کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں
تقریب کے اختتام پر ایم این اے وحید عالم خان، محمد شہباز ڈی او اسپشل ایجوکیشن ، شہزاد بھٹہ، رفیع اللہ ملک، سید نوید قمر شاہ ، ایوب بٹ، عامر اشرف، محمد مظفر نے محمد فاروق کو مختلف تحائف و پھول پیش کئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button