
ڈی آئی جی آپریشنز صادق علی ڈوگر کا شہر کے مختلف مقامات کا دورہ
لاہور(خبر نگار)
ڈی آئی جی آپریشنز لاہورصادق علی ڈوگر نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور یومِ تکبیر کی مناسب سے نکلنے والی ریلیوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایس ایس پی آپریشنز محمد صہیب اشرف، ایس پی سکیورٹی کیپٹن(ر) دوست محمد، ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی ودیگر افسران اُنکے ہمراہ تھے۔ متعلقہ ایس پیز نے ڈی آئی جی آپریشنز کو بریفنگ دی۔

صادق علی ڈوگرنے ڈیوٹی پر تعینات جوانوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ 28 مئی کا دن ہر پاکستانی کیلئے فخر کی علامت ہے۔ یومِ تکبیر کے تمام پروگراموں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔




