انٹر ٹینمنٹسٹی

الحمراء میں موسیقی کے عالمی دن پر موسیقی کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

لاہور(خبر نگار)لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں موسیقی کے عالمی دن پر موسیقی کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔عالمی شہرہ آفاق کلاسیکل گلوکار استاد حسین بخش گلو خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ چیئرمین الحمراء قاسم علی شاہ اور ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمدسلیم ساگر نے مشہور ومعروف کلاسیکل گلوکار استاد حسین بخش گلو خان کو گلدستہ پیش کیا۔چیئرمین الحمراء قاسم علی شاہ نے کہا کہ فنکاروں اور عوام کا سنگم ٗ الحمراء کا وقار ہے۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر نے کہا کہ الحمراء اکیڈمی کے اساتذہ ہمارا اثاثہ ہیں،گلوکاری کے شعبے میں ٹیلنٹ کی تلاش ترجیح ہے،الحمراء اپنے عظیم گلوکاروں کو سلام پیش کرتا ہے،تمام علاقائی گائیکی کو فروغ دے رہے ہیں۔پروگرام میں ہارمونیم، ستار، گٹار، طبلہ، بانسری، کی بورڈ،و دیگر تمام آلات موسیقی پر پرفارم کیا گیا۔ نامور گلوکار عبد الروف نے سربراہ الحمراء و نامور شاعر محمد سلیم ساگر کا کلام پیش کیا جس پر حاضرین نے بھرپور داد دی۔واضح رہے اس دن کی مناسبت سے الحمراء نے اپنے عظیم گلوکاروں کو سلام پیش کیا۔الحمراء تمام علاقائی گائیکی کو فروغ دے رہاہے۔گلوکار و ں و موسیقار وں نے ملک وقوم کا نام روشن کیا۔قوالی،غزل، فوک،صوفیانہ کلام و دیگر اصناف میں پاکستانی موسیقی کا کوئی ثانی نہیں۔نوجوانوں کی موسیقی میں تربیت پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں، ٹیلنٹ کے اظہار کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔شادی بیاہ، میلوں ٹھیلوں پر فوک گیت بڑے اہتمام سے گائے جاتے ہیں۔ہماری دھرتی نے موسیقی کولازوال گلوکار دیئے۔گلوکاروں وموسیقاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں موسیقی کی تعلیم و تربیت فراہم کی جاتی ہے۔آج کا دن موسیقی کے فروغ کے عزم کی اعادہ کرتا ہے۔علاوہ ازیں موسیقی کا پہلا عالمی دن 1982میں منایا گیا،یہ تقریب پیرس میں منعقد ہوئی۔میوزک کا عالمی دن ہر سال 21جون کو منایا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button