
ون ونڈو سیل پر متعلقہ ڈائریکٹرہاوسنگ کی تعین کردہ اوقات میں موجودگی سے شہریوں کے مسائل جلد حل ہوں گے۔ محمدعلی رندھاوا
لاہور (خبر نگار ) کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا اچانک دورہ کیا۔کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے ون ونڈوسیل میں تعینات عملہ کی کارکردگی و حاضری کو چیک کیا۔کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے ون ونڈوسیل میں موجود ہاو¿سنگ کے متعلقہ ڈائریکٹرز سے لوگوں کے مسائل بارے استفسار کیا۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے سینئر سٹیزن ڈیسک کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے ون ونڈو سیل میں آئے شہریوں کے مسائل سنے اور حل کے لیے موقع پر ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ ون ونڈو سیل پر متعلقہ ہاو¿سنگ ڈائریکٹر کی تعین کردہ اوقات میں موجودگی سے شہریوں کے مسائل جلد حل ہوں گے۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے ایڈیشنل ڈی جیز کو بھی ون ونڈو سیل میں روزانہ کی بنیاد پر موجود رہنے اور مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے افسران کو ہدایت کی کہ ون ونڈوسیل میں آئی درخواستوں کا مسلسل فالو اپ کیا جائے تاکہ شہریوں کے مسائل جلد حل ہوں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی جی ہاو¿سنگ کیپٹن (ر) شاہمیر اقبال، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر آصف حسین و دیگر افسران بھی موجود تھے۔







