
لیڈی پولیس وکٹم سپورٹ افسران پولیس تحفظ مراکز کے ذریعے یو این ڈی پی کے ایڈز سے بچاؤ کے اقدامات اور آگاہی کو بہتر انداز میں لاگو کروا سکتی ہیں،آئی جی پنجاب
لاہور (خبرنگار) یو این ڈی پی کے تعاون سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے ایچ آئی وی سے متاثرہ اشخاص کے حوالے سے سٹریٹجی پلاننگ بارے مشاورتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں ایچ آئی وی انفیکشن سے بچاؤ، متاثرہ افراد کی دیکھ بھال اور بحالی کے چیلنجز، حائل رکاوٹوں اور حالیہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، لا انفورسمنٹ سپیشلسٹ یو این ڈی پی و سابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام، آئی جی ریلوے راؤ سردار علی خان، ایڈیشنل آئی جی فاروق مظہر پولیس، پاکستان ریلوے،اے این ایف، پی ایچ پی، ایلیٹ، ڈولفن سکواڈ، محکمہ صحت، ضلعی، میڈیا نمائندگان، این جی اوز، سول سوسائٹی سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کانفرنس کی اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی تھے۔
اختتامی سیشن میں ایڈز سے بچاؤ، متاثرہ افراد کے ساتھ نفرت انگیز رویوں کی حوصلہ شکنی اور علاج معالجے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا، آئی جی پنجاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ 02 لاکھ 16 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکاروں کی ہیلتھ سکریننگ کروائی گئی ہے، ہیپاٹائٹس سی اور بی سے متاثرہ پولیس ملازمین کی ویکسینیشن اور جدید علاج معالجہ جاری ہے، ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ سپاہ کو ایچ آئی وی انفیکشن سے محفوظ رکھنے کے اقدامات کئے ہیں،متاثرہ پولیس ملازمین کا علاج کروایا جا رہا ہے،آئی جی پنجاب نے۔مزید کہا کہ ٹرانسجینڈرز اور استحصال کا شکار خواتین بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے تحفظ مراکز قائم کئے ہیں، 37 تحفظ مراکز میں ٹرانسجینڈرز سمیت شہریوں کی 7200 سے زائد شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے،آئی جی پنجاب نے کہا کہ یو این ڈی پی اور دیگر انٹرنیشنل ادارے اپنے فلاحی پراجیکٹس پر عملدارمد کے پولیس تحفظ مراکز سے استفادہ کریں، لیڈی پولیس وکٹم سپورٹ افسران پولیس تحفظ مراکز کے ذریعے یو این ڈی پی کے ایڈز سے بچاؤ کے اقدامات اور آگاہی کو بہتر انداز میں لاگو کروا سکتی ہیں،آئی جی پنجاب نے کہا کہ یو این ڈی پی ایڈز سے بچاؤ اور متاثرہ افراد کی دیکھ بھال کے حوالے سے اپنی کوششوں کو یکجا کرکے تمام صوبوں میں ایک پالیسی لاگو کرے، ڈاکٹر سیدکلیم امام نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہلکار ایڈز سے متاثرہ افراد کے ساتھ بہتر رویوں میں پیش آئیں، لا انفورسمنٹ سپیشلسٹ یو این ڈی پی سید کلیم امام نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔







