سٹیسیاست

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا صبح سویرے ستلج فلڈ ریلیف کیمپ تلوار پوسٹ پہنچ گئے

لاہور (خبرنگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا صبح سویرے ستلج فلڈ ریلیف کیمپ تلوار پوسٹ پہنچ گئے۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی آمد 114260 اور اخراج بھی 114260 ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلابی پانی سے متعدد دیہات زیر آب آئے ہیں۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی اور فلڈ ریلیف کیمپس کا جائزہ لیا۔کمشنر لاہور نے کہا کہ لوگوں کے جان و مال اور مویشیوں کی محفوظ مقام منتقلی پر کوئی کمپرومائز نہیں۔کمشنر لاہور کو بریفنگ دی گئی کہ ضلعی انتظامیہ نے کمال پورہ سمیت کئی گاوں میں ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا ہے جبکہ دیگر میں جاری ہے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ حکومت پنجاب، پی ڈی ایم اے لوگوں کی مدد و ریلیف کیلئے مکمل طورپر آپکے ساتھ ہے۔ وسائل کی کوئی کمی نہیں۔ ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف اور ڈپٹی کمشنر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی ہمراہ موجود تھے۔ کمشنر لاہور ڈویژن نے سیلاب متاثرین سے بھی ملاقات کی اور علاقوں کا جائزہ بھی لیا۔ کمشنر محمد علی رندھاوا نے مختلف محکموں کی طرف سے لگائے گئے کیمپوں میں سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ واسا، ریسکیو ایمرجنسی 1122،ریونیو، پولیس، ضلع کونسل، پولیس و دیگر محکمہ جات آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کے لئے گرینڈآپریشن تین دنوں سے جاری ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 70 سے زائد کشتیاں اور دیگر مشینری آپریشن کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ لوگوں کو ریسکیو و ریلیف کیلئے محکموں کے عملے کی تعداد کو ضرورت کے مطابق بڑھائیں۔ کمشنر لاہور نے ریلیف کیلئے تمام محکموں کے تعینات عملہ سے ملاقات کی اور ابتک کی ریلیف سرگرمیوں کا تفصیلاً جائزہ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button