پاکستانجرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات

وکلا کمیونٹی معاشرے کا انتہائی اہم طبقہ،قانون اور انصاف کی بالا دستی کیلئے مشترکہ کاوشوں کو فروغ دے رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب

لاہور (خبر نگار، کرائم رپورٹر )انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی، صدر لاہور بار ایسوسی ایشن رانا انتظار کی قیادت میں آئے وفد میں آصف امین گورایہ، ندیم انجم، ملک کفیل کھوکھر، عمر وقاص وڑائچ اور رانا کامران سمیت دیگر وکلا حضرات شامل تھے۔دوران ملاقات عدالتوں، کچہریوں اور چیمبرز کی سکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی جی پنجاب نے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وکلا کمیونٹی معاشرے کا انتہائی اہم طبقہ،قانون اور انصاف کی بالا دستی کیلئے مشترکہ کاوشوں کو فروغ دے رہے ہیں، وکلاء کی جانب سے کورٹس اور دفاتر کی سیکیورٹی کیلئے پیش کی جانے والی تجاویز کو مد نظر رکھا جائے گا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہاکہ وکلا کو درپیش مسائل کے ازالے کیلئے پنجاب بار کونسل کے ممبران کے ساتھ کوارڈی نیشن کو مزید بہتر کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button