تعلیمسٹی

محکمہ لا ئیو سٹاک کے زیر اہتمام ویٹرنری یونیورسٹی میں فنا نشل اور ایڈ منسٹریٹیومینجمنٹ کے مو ضو ع پر دو ماہ سے جاری پرموشنل لنک ڈیپا رٹمینٹل ٹریننگ کی اختتا می تقریب کا انعقاد

لاہور(خبر نگار) لا ئیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیو یلپمنٹ ڈیپا رٹمنٹ کے ڈائریکٹو ریٹ پلا ننگ اینڈ ایو یلو ایشن کے زیر اہتمام ویٹرنری یونیورسٹی میں
فنا نشل اور ایڈ منسٹریٹیومینجمنٹ کے مو ضو ع پر دو ماہ سے جاری پرموشنل لنک ڈیپا رٹمینٹل ٹریننگ کی اختتا می تقریب کا انعقاد گزشتہ روزیونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کی ویٹر نری اکیڈ می میں ہوا۔
اختتا می تقریب کی صدارت سیکر ٹری لا ئیو سٹا ک محمد مسعود انورنے کی اور شر کا و ریسورس پرسنز کے در میا ن سر ٹیفیکیٹس تقسیم کیئے جبکہ دیگر اہم شخصیات میں وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد، ڈائر یکٹر جنرل ریسرچ ڈاکٹر سجاد حسین، ڈائر یکٹر پلا ننگ اینڈ ایو یلو ایشن ڈاکٹر محمد اشرف، ڈائر یکٹرٹریننگ ڈاکٹر محمدآصف اعوان کے علا وہ محکمہ لا ئیو سٹاک سے گریڈ 18سے19 میں تر قی پانے وا لے30 افسران نے شر کت کی۔
ٓاُس مو قع پر خطاب کرتے ہو ئے سیکر ٹری لا ئیو سٹا ک نے کامیا بی کے ساتھ ٹریننگ مکمل کرنے والے افسران کو مبارکباد پیش کی۔ اُنہوں نے کہا کہ تر بیتی ورکشاپ کا انعقاد ور حا ضر کا جدید علم اور پیشہ وارا نہ عملی مہا رتو ں کو سیکھنے کے لیئے انتہا ئی سود مند ہے نیز اُ نہو ں نے کامیا بی کے ساتھ ٹریننگ کا انعقاد کروانے پر آرگنا ئز ر کی کا وشو ں کو بھی سراہا۔ ڈاکٹرنسیم احمد نے کہا کہ یونیورسٹی کی ویٹر نری اکیڈمی اب تک کامیا بی کے ساتھ پاکستان کے مختلف صو بو ں سے آئے پروفیشنلز کی عملی تر بیت کے لیئے متعدد تر بیتی ورکشاپس منعقد کروا چکی ہے جس میں یونیورسٹی کی فیکلٹی ممبران ان سروس لا ئیو سٹاک افسران کی تعلیم تر بیت کرنے میں مصرو ف عمل ہیں نیز کہا کہ ویٹر نری اکیڈمی مستقبل میں انٹر نیشنل ویٹر نری کورس کا انعقاد کروا نے کی بھی کپیسٹی رکھتی ہے۔ دو ما ہ پر محیط عملی ٹریننگ کا مقصد شر کا کو فنا نشل اور ایڈ منسٹریٹیومینجمنٹ،پرا جیکٹ بنا نے اور اس کی پلاننگ،پریزنٹیشن دینے کی مہا رت،با ئیو سیکیو رٹی کے اقدا مات اور کلا ئینٹ کے ساتھ تبا دلہ خیال کر نے سے متعلقہ مہارتوں کے بارے میں عملی تربیت دینا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button