لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کی باضابطہ منظوری دے دی

لاہور (خبر نگار) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے گورنمنٹ کی جانب سے بجٹ 2023 میں 1سے16گریڈ تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 35%،گریڈ17 سے زائد30%اور پینشن میں 17.5% اضافے کی باضابطہ منظوری دے دی۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان کی زیر صدارت لیسکو ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا۔ جس میں دیگر بورڈ ممبران، چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر،جنرل منیجر ٹیکنیکل عامر یٰسین، ڈائریکٹر ایچ آر آضیہ شعیب اور ایڈمن ڈائریکٹر میاں محمد افضل نے بھی شرکت کی۔اس کے ساتھ ساتھ لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے آج کے اجلاس میں لیسکو عطاء آباد اور قصور کمپلیکس میں نئی بننے والی ٹرانسفارمر ری کلیمیشن ورکشاپس کے لئے افرادی قوت کی بھرتی کی بھی منظوری دی گئی ہے۔چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان کا کہنا تھا کہ لیسکو اپنے صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے شب و روز کوشاں ہیں







