
سمن آباد انڈر پاس کی ایک سائیڈ مکمل تیار، دوسری سائیڈ آج رات مکمل کر لی جائے گی۔ کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے گلشن راوی سے سمن آباد کی جانب بذریعہ انڈرپاس سفر کیا، انڈرپاس جلد کھول دیا جائے گا۔
لاہور (خبرنگار) کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے شیر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے نظریہ پاکستان روڈ پر پروٹیکٹیڈ یوٹرن کی تعمیر اور زیر تعمیر سمن آباد انڈر پاس کا دورہ کیا۔اس موقع پر چیف انجینئر اسرار سعید اور سائٹ پر موجود پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ نظریہِ پاکستان روڈ پر یو ٹرن کی تعمیر کا سو فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔یو ٹرن کی تعمیر سے شوکت خانم ہسپتال چوک سگنل فری جنکشن بن گیا ہے اور نظریہ پاکستان روڈ پر غفار چوک پر بھی یوٹرن بنایا گیا ہے۔ بعد ازاں کمشنر لاہور نے سمن آباد انڈر پاس کا دورہ کیا۔سمن آباد انڈر پاس کی ایک سائیڈ مکمل تیار کر لی گئی یے جبکہ دوسری سائیڈ آج رات مکمل کر لی جائے گی۔کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے گلشن راوی سے سمن آباد کی جانب بذریعہ انڈرپاس سفر کیا۔کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ انڈر پاس کے اطراف لائیٹنگ پولز اور لین مارکینگ کا کام کل تک ہر صورت مکمل کیا جائے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ انڈرپاس کے اطراف سروس روڈ پر دن رات کام جاری ہے، اضافی مشینری اور عملہ چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے۔سمن آباد انڈر پاس کی بیوٹیفکیشن پر کام تیزی سے جاری ہے۔ اس موقع پرکمشنر وڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایت کی کہ پی ایچ اے اور متعلقہ اداروں کی ٹیمیں دن رات کام کر کے کام کو جلد از جلد مکمل کریں







