سٹی

پنجاب پولیس، یونائیٹڈ اسٹیٹس انسٹیٹیوٹ آف پیس (USIP) اور غیر سرکاری تنظیم کے اشتراک سے پولیس تحفظ مراکز میں کام کرنے والے ٹرانسجینڈر وکٹم سپورٹ افسران کا تین روزہ ٹریننگ سیشن مکمل

آئی جی پنجاب نے تین روزہ ٹریننگ مکمل کرنے والے 40 ٹرانسجینڈرز وکٹم سپورٹ افسران کو سرٹیفیکیٹس دئیے۔

ٹرانسجینڈرز کو سماجی تحفظ فراہم کرنے کیلئے اقدامات جاری، محکمہ پولیس میں کوٹے کے تحت ملازمتوں میں ترجیح دیں گے۔ پنجاب پولیس کے تحفظ مراکز کو بین الاقوامی پذیرائی حاصل، مظلوم اور متاثرہ طبقات کی قانونی امداد کیلئے اہم ترین کردار ہے۔ آئی جی پنجاب

لاہور (خبرنگار)پنجاب پولیس، یونائیٹڈ اسٹیٹس انسٹیٹیوٹ آف پیس (یو ایس آئی پی) اور غیر سرکاری تنظیم کے اشتراک سے پولیس تحفظ مراکز میں کام کرنے والے ٹرانسجینڈر وکٹم سپورٹ افسران کی لاہور کے مقامی ہوٹل میں جاری تین روزہ ٹریننگ سیشن ختم ہو گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ سابق ایڈیشنل آئی جی سرمد سعید نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ آئی جی پنجاب نے 31 جولائی سے 02 اگست تک منعقدہ تین روزہ ٹریننگ مکمل کرنے والے 40 ٹرانسجینڈرز وکٹم سپورٹ افسران کو سرٹیفیکیٹس دئیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ ٹرانسجینڈرز معاشرے کا اہم جزو ہیں جو ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان نے مزید کہا کہ ٹرانسجینڈرز کسی سے کم تر نہیں، اچھے کاموں سے خود کو معاشرے کا بہتر اور مضبوط شہری ثابت کریں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ ٹرانسجینڈرز کو سماجی تحفظ فراہم کرنے کیلئے اقدامات جاری، محکمہ پولیس میں کوٹے کے تحت ملازمتوں میں ترجیح دیں گے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس کے تحفظ مراکز کو بین الاقوامی پذیرائی حاصل ہے، مظلوم اور متاثرہ طبقات کی قانونی امداد کیلئے اہم ترین کردار ہے۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پولیس خدمت و تحفظ مراکز کو ہسپتالوں کے پولیس خدمت کاؤنٹرز سے منسلک کر رہے ہیں، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ ٹرانسجینڈرز وکٹم سپورٹ آفیسرز کی ٹریننگ،

سیلری پیکج اور شیلٹر سمیت فلاح و بہبود کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔ تین روزہ تربیتی سیشن کے دوران وکٹم سپورٹ افسران کو قانون، نفسیات اور ہیلتھ کے ماہرین نے بہترین ٹریننگ و راہنمائی فراہم کی، ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ ڈی پی اوز اپنے اضلاع میں ٹرانسجینڈرز وکٹم سپورٹ افسران کیلئے ٹریننگ سیمینار منعقد کریں گے۔
تقریب میں سابق ایڈیشنل آئی جی سرمد سعید اور ڈاکٹر سارہ سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔اختتامی سیشن میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ-1، اے آئی جی ایڈمن بھی موجود تھے۔ ٹریننگ سیشن میں مختلف شعبہ ہائے زندگی اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button