چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس

لاہور (خبر نگار)
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) میں گزشتہ روز چیف ایگزیکٹوانجینئر شاہد حیدر کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں چیف انجینئرمیٹریل مینجمنٹ رمضان بٹ، ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے محمد اصغر،چیف فنانس آفیسربشریٰ عمران، چیف انجینئر او اینڈ ایم ڈسٹری بیوشن سرور مغل،راجہ محمود، چیف انجینئر ٹی اینڈ جی، ڈائریکٹر سیفٹی فواد خالداورڈپٹی منیجر سیکیورٹی میجر (ر) عثمان عزیر نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران چیف ایگزیکٹو لیسکوانجینئر شاہد حیدر نے اپنے ویژن اور چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز میاں نعمان کی ہدایت کی روشنی میں تمام فنکشنل ہیڈز کو ہدایات دیں۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو لیسکونے مرمتی کاموں کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا خاص طور پر گزشتہ روز جی او آر میں بجلی کی بندش کے حوالے سے چیف انجینئر راجہ محمود سے پوچھ گچھ کی اور انہیں تنبیہ کی کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ شاہد حیدر نے چیف انجینئر راجہ محمودکو حکم دیا کہ اور متعلقہ ایس ای، ایکسیئن اور ایس ڈی او کو طلب کریں اور جی او آر میں بجلی کی بندش کے حوالے سے تحقیقات کریں کیونکہ جی او آر کا علاقہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔
انجینئر شاہد حیدر نے چیف انجینئر آپریشنز سرور مغل کو ہدایت کی کہ بجلی کی بلا تعطل سپلائی کو یقینی بنایا جائے، اس مقصد کے لیے ڈی فیوز کی فٹنگ کا کام سب سے پہلے200KVٹرانسفارمرزسے شروع کیا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ درختوں کی کٹائی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ مزید
انجینئر شاہد حیدر کا کہنا تھا ایسا نظام وضح کیا جائے کہ جب کسی جگہ پر شٹ ڈاؤن ہو جائے تو 2گھنٹے کے اندر اندر متعلقہ ایس ای اور چیف انجینئر آپریشن ایک پیج پر ہوں اور فوری سپلائی بحال کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس کے علاوہ چیف ایگزیکٹو شاہد حیدر نے ڈائریکٹر سیفٹی اور ڈائریکٹر ایس اینڈ آئی کو حکم دیا کہ وہ مل کر ایک ٹیم تشکیل دیں جو کہ ہر روز ذیادہ سے ذیادہ پیک آوورز کے دوران ٹرانسفارمرز کی لوڈ بیلنسنگ کو چیک کریں کہ سب ڈویژن کے اسٹاف نے ٹرانسفارمر کوبیلنس کیا اور اگر نہیں کیا تو ان کیخلاف تادیبی کارروائی فوراً عمل میں لائی جائے۔
مزید برآں چیف ایگزیکٹو لیسکو نے چیف انجینئر میٹریل مینجمنٹ کو ہدایات دیں کہ میٹر کی کمی کو فوری طور پر بہتر کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں اور ان کی ابتک کی کارکردگی کو سراہا۔چیف ایگزیکٹو لیسکو نے ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے محمد اصغر سے استفسار کیا اور ہدایات دیں کہ ڈٹیکشن بلزکو نیپرا مینول کے مطابق چارج کیا جائے اور اگر اس میں کوئی تبدیلی کی ضرورت ہے تو متعلقہ فارم کے ذریعے اپیل دائر کی جائے۔چیف ایگزیکٹو لیسکو نے کسٹمر سروسز ڈائریکٹر رائے محمد اصغر کو جولائی کی ریکوری 101%آنے پر لائن لاسز میں کمی لانے پر شاباش دی اور مزید کہا کہ کسٹمر سروسز فسیلیٹیشن کو بہتر سے بہتر کیا جائے اور نان پرفارمنگ افسران کیخلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔







