جرم و سزاسٹی

بجلی چوری کیخلاف ایکشن پلان کے حوالے سے اہم اجلاس میں قانونی شکنجہ کسنے کیلئے فیصلے اور اقدامات اٹھانے کا فیصلہ

لیسکو کے نادہندگان سے ریکوری کے لیے ریونیو افسران کو تحصیلدار ریکوری کے اضافی اختیارات دینے کا فیصلہ

لاہور سمیت پوری ڈویژن میں بجلی چوری کیخلاف سخت ترین آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا.بل نادہندگی اور بجلی چوری کیخلاف ایکشن کے پہلے مرحلے میں بڑے مگرمچھوں کو پکڑا جائیگا….کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا

لاہور (خبرنگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت بجلی چوری کیخلاف ایکشن پلان کے حوالے سے اہم اجلاس میں قانونی شکنجہ کسنے کیلئے فیصلے اور اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں لیسکو کے نادہندگان سے ریکوری کے لیے ریونیو افسران کو تحصیلدار ریکوری کے اضافی اختیارات دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ لاہور سمیت پوری ڈویژن میں بجلی چوری کیخلاف سخت ترین آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر کمشنر لاہور نے کہا کہ بجلی چوری اور نادہندگان کیخلاف استغاثوں پر ایف آئی آرز فوری طور پر درج ہونگی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لیسکو کی نادہندہ 22سب ڈویژنز اور 830 فیڈرز میں کسی کو رعایت نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ نادہندہ و بجلی چوری والے علاقوں، دیہاتوں اور تحصیلوں میں مساجد سے ایکشن کے حوالے سے اعلانات کرائے جائیں۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ لیسکو کے استغاثے کے مطابق مکمل گرفتاریاں ہوں۔ لیسکو کی طرف سے کوئی شکایت نہیں آنی چاہیے۔ بل نادہندگی اور بجلی چوری کیخلاف ایکشن کے پہلے مرحلے میں بڑے مگرمچھوں کو پکڑا جائیگا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث کسی فرد کو رعایت نہیں ملے گی۔ واپڈا ملازم پر بھی ایف آئی آر درج ہوگی۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، سی ای او لیسکو شاہد حیدر، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عبدالسلام عارف، ایڈیشنل کمشنر اشتمالیات حامد ملہی، ایڈیشنل کمشنرریونیو عثمان غنی، چیف انجینئر لیسکواعجاز احمد جبکہ ویڈیو لنک کے ذریعے ڈی سیز اور ڈی پی اوز نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button