
عمران خان کے وکیل نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف لانگ مارچ توڑپھوڑ پر درج 2 مقدمات میں بریت کی درخواست جمع کروائی۔
سول جج احتشام عالم کے روبرو وکیل نعیم پنجوتھا نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت اور انہیں عدالت میں پیش کرنے کی درخواست دائر کی۔ عدالت میں کہا کہ دستاویزات، ثبوت چیئرمین پی ٹی آئی کی کی موجودگی میں فراہم کیے جائیں۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی پروڈکشن آرڈر کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل سے جواب طلب کرتے ہوئے 16 ستمبر تک ریکارڈ طلب کرلیا۔







