جرم و سزاسٹی

سنٹرل پولیس آفس،2017ء سے قبل کے مزید 71 شہدا کی فیملیز کو گھروں کی تعمیر کیلئے پلاٹس فراہم

ضلع گوجرانوالہ کے 10، نارووال کے 17، گجرات کے 22 ، حافظ آباد 15 جبکہ منڈی بہاؤالدین کے 07 شہداء کے ورثاء کو پلاٹس فراہم کئے گئے۔

2017 سے قبل کے شہدا کی فیملیز کو نیک اور مخیر افراد کے تعاون سے تمام سہولیات سے آراستہ رہائشی سکیموں میں 400 سے زائد پلاٹ دے رہے ہیں، آئی جی پنجاب

لاہور(خبر نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر شہداء پولیس کے ورثاء کی ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں، جس کے تسلسل میں گوجرانوالہ ریجن کے مزید 71 شہداء کی فیملیز کو ذاتی گھروں کی تعمیر کیلئے پلاٹس فراہم کر دیے گئے ہیں۔ سنٹرل پولیس آفس میں 2017ء سے قبل کے مزید 71 شہدا کی فیملیز کو گھروں کی تعمیر کیلئے پلاٹس فراہم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جام شہادت نوش کرنے والے اہلکاروں کے اہل خانہ کو پلاٹس کے ملکیتی کاغذات دیے، تفصیلات کے مطابق ضلع گوجرانوالہ کے 10، نارووال کے 17، گجرات کے 22 ، حافظ آباد 15 جبکہ منڈی بہاؤالدین کے 07 شہداء کے ورثاء کو پلاٹس فراہم کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ 2017 سے قبل کے شہدا کی فیملیز کو نیک اور مخیر افراد کے تعاون سے تمام سہولیات سے آراستہ رہائشی سکیموں میں 400 سے زائد پلاٹ دے رہے ہیں جبکہ رفتہ رفتہ2017 سے قبل کے تمام پولیس شہدا کے اہل خانہ کے ذاتی گھروں کیلئے پلاٹس فراہمی کا بندوبست کر رہے ہیں ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ انڈوومنٹ فنڈ سے پلاٹس پر گھروں کی تعمیر کا عمل بھی جاری ، 10 فیملیز کو اقساط کی صورت 50 لاکھ دے چکے ہیں ۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ ان اقدامات سے شہدا کے ورثاء کو ذاتی چھت میسر آئے گی،شہداء کے ورثاء نے دیرینہ مشکل حل کرنے پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شکریہ ادا کیا۔ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا، آر پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف ، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین ، سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم ،اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل نے تقریب میں شرکت کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button