جرم و سزاسٹی

پنجاب پولیس نے رواں برس لاہور سمیت صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران 03 ہزار جرائم پیشہ گینگز گرفتار کئے، ڈاکٹر عثمان انور

ڈکیتی، چوری، پراپرٹی پر قبضہ سمیت مختلف جرائم کے 27 ہزار مقدمات یکسو ہوئے،آئی جی پنجاب

بیرون ملک مفرور 114 اشتہاریوں، سنگین مقدمات میں مطلوب 80 ہزار سے زائد اشتہاری گرفتار کئے گئے، رواں برس 350 سے زائد اندھے قتل ٹریس کئے، ملوث 400 ملزمان گرفتار،پنجاب پولیس نے گزشتہ برسوں کی نسبت رواں برس 700 فیصد زیادہ ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے،ڈاکٹر عثمان انور

لاہور(خبر نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں پولیس افسران و اہلکارعوام کی جان ومال کے تحفظ اور جرائم کے قلع قمع کیلئے شب روز مصروف عمل ہے جس کی وجہ سے پولیس ملازمین نہ تو اپنی فیملیز کو وقت دے پاتے ہیں اور نہ ہی خوشی، غمی کے تہوار پر انکے ساتھ موجود ہوتے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے رواں برس فورس کی کارکردگی بارے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ لا اینڈ آرڈر برقرار رکھنے، سکیورٹی انتظامات،پبلک سروس ڈیلیوری اور کرائم فائٹنگ ٹاسک کی وجہ سے پولیس فورس اپنے بچوں کو خوشی غمی کے مواقع پر وقت نہیں دے پاتی تاہم پولیس شہریوں کی خدمت و حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس نے رواں برس لاہور سمیت صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران 03 ہزار جرائم پیشہ گینگز گرفتار کئے، جن سے ڈکیتی، چوری، پراپرٹی پر قبضہ سمیت مختلف جرائم کے 27 ہزار مقدمات یکسو ہوئے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ بیرون ملک مفرور 114 اشتہاریوں، سنگین مقدمات میں مطلوب 80 ہزار سے زائد اشتہاری گرفتار کئے گئے، رواں برس 350 سے زائد اندھے قتل ٹریس کئے، ملوث 400 ملزمان گرفتار، دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 10 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ ملک دشمن و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کے دوران 100 سے زائد اہلکار غازی کے رتبے پر فائز ہوئے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہاکہ منشیات کے خلاف آپریشنز میں 40789 مقدمات درج، 40598 ملزمان گرفتار کئے جن کے قبضے سے 26 ہزار کلو گرام چرس، 700 کلو گرام ہیروئن،86 کلوگرام آئس برآمد کی،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہاکہ اغوا برائے تاوان کے 64 کیسز کامیابی سے یکسو کرتے ہوئے ملزمان کو پابند سلاسل کیا گیا، خواتین و بچوں پر تشدد، ہراسگی، عصمت دری اور دیگر صنفی جرائم میں ملوث سینکڑوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ پنجاب پولیس نے گزشتہ برسوں کی نسبت رواں برس 700 فیصد زیادہ ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے،سپیشل برانچ کی کاروائیوں کی تفصیل دیتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہاکہ سپیشل برانچ نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیوں میں 20 کروڑ کلوگرام گندم، 03 کروڑ کلوگرام یوریا کھاد برآمد کی،06 کروڑ کلوگرام چینی، 30لاکھ کلو گرام آٹا اور 10 لاکھ کلوگرام ڈی اے پی کھاد بھی برآمد کی گئی،اسی طرح سمگلنگ کے خلاف کاروائیوں میں 01 کروڑ کلو گرام گندم، 20لاکھ کلو گرام آٹا برآمد کیا گیا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پی ایچ پی فورس شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے ضمن میں روزانہ لاکھوں روپے جرمانے کر رہی ہے،پنجاب پولیس اپنے اہل خانہ کی خوشیوں کی پرواہ کئے بغیر شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button