جرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت، لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی

لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف 23565 مقدمات درج، 14985 ملزمان کو گرفتار کیا گیا

متعلقہ محکموں کے اشتراک سے نجی و کمرشل بجلی چور صارفین کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کی جائیں،ملکی وسائل کو نقصان پہنچانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

لاہور(خبر نگار)انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی گئی ہے اور ملکی وسائل کو نقصان پہنچانے یا چوری کرنے والے ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 23565 مقدمات درج کرتے ہوئے 14985 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بجلی چوروں کے خلاف 10430 مقدمات چالان کئے گئے جبکہ 8890 زیر تفتیش ہیں، آئی جی پنجاب نے کہاکہ گذشتہ روز صوبہ بھر میں 1225 مقدمات درج، 32 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں بجلی چوروں کے خلاف 236 مقدمات درج کئے گئے اور اس حوالے سے ترجیحی کاروائیاں جاری ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ متعلقہ محکموں کے اشتراک سے نجی و کمرشل بجلی چور صارفین کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کی جائیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ملکی وسائل کو نقصان پہنچانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، آر پی اوز، ڈی پی اوز بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کی رپورٹس باقاعدگی سے سی پی او بھجوائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button