
انسداد سموگ۔صحت مند ماحول اور شہری مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سائیکلنگ ایونٹ کا انعقاد کیا۔سائیکلنگ ایونٹ کا مقصد شہر میں ماحولیاتی آلودگی سے تحفظ بارے آگہی فراہم کرنا ہے۔انسداد سموگ کے تحت ٹریفک روانی ہجوم کو ختم کرنے کیلئے شہر کے 135چوراہوں کو توسیع دیجارہی ہےکمشنر لاہور محمد علی رندھاوا
لاہور (خبر نگار) صوبائی دارالحکومت لاہور میں کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی خصوصی ہدایت پر فیملی سائیکلنگ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔ کمشنر لاہورکی ہدایت پر پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے انسداد سموگ،صحت مند ماحول اور شہریوں میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سائیکلنگ ایونٹ منعقد ہوا۔فیملی سائیکلنگ ایونٹ کا ٹریک لبرٹی چوک سے شروع ہو کر مین بلیوارڈ گلبرگ ظہور الہی روڈ سے ہوتا ہوا واپس لبرٹی چوک پر اختتام پذیر ہوا۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے فیملی ایونٹ سائیکل رائیڈ کی قیادت کی اور ٹریک مکمل کیا سائکلنگ گروپس،فیملیز،بچے اور میڈیا ہاوسز نے ایونٹ میں حصہ لیا۔
ایل ڈی اے،ایم سی ایل،ضلعی انتظامیہ،پولیس،پی ایچ اے ،ایل ڈبلیو ایم سی اور ریسکیو 1122 نے بھی فیملی سائیکلنگ ایونٹ میں حصہ لیا۔ اس موقع پر کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ شہری اپنی سائکل ساتھ لائے اور خوبصورت فیملی ایونٹ میں حصہ لے کر صحت مند ماحول کیلئے اپنی وابستگی کا مظاہرہ کیا۔سائیکلنگ ایونٹ کا مقصد شہر میں ماحولیاتی آلودگی سے تحفظ بارے آگہی فراہم کرنا ہے۔لاہور شہر ہمارا گھر ہے اس کے صحت مند ماحول کے فروغ کیلئے شہری آگے آئیں۔کمشنر لاہور کا۔مزید کہنا تھا کہ لبرٹی گول چکر تا ظہور الہی روڈ تک بائی سائیکل کے لیے گرین لائن مختص کی گئی ہے ۔سائیکلنگ ایونٹس کو کیلنڈر آف ایئر میں شامل کرکے ایک مستقل سیریز آف سائیکلنگ ایونٹس شروع کی جائیں گی۔

لاہور ہائی کورٹ کیجانب سے شہر میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلیے ہدایات واضح ہیں۔ٹیپا اور ٹریفک پولیس کو شہر میں گرین لائنز بنانے کیلئے ورکنگ پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔کمشنر لاہور نے واضح کیا کہ انسداد سموگ کے تحت ٹریفک روانی ہجوم کو ختم کرنے کیلئے شہر کے 135چوراہوں کو توسیع دی جارہی ہے۔کروم ریموول واٹر ٹریٹمنت پلانٹ نہ لگانے والی ٹینریز کو بند کردیا جائے گا۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کے ساتھ ساتھ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف۔ایڈیشنل کمشنر حامد ملہی۔سی او ایم سی ایل سید علی عباس بخاری۔ڈائریکٹر ایل ڈی اے آصف حسین۔اے سی ماڈل ٹاون صاحبزادہ یوسف۔سائیکلنگ گروپ نمائندوں و دیگر افسران نے بھی سائیکلنگ کی۔







