انٹر نیشنلتازہ ترین
بھارت: کینیڈا کے سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکام نے کینیڈا کے سینئر سفارت کار کو 5 روز میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا۔ کینیڈین سفارت کار کو بھارتی معاملات میں مداخلت اور بھارت دشمن سرگرمیوں کے الزام پر بے دخلی کا حکم دیا گیا۔
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارت پرکینیڈین شہری اور سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔ انہوں نے اس بارے میں جی 20 اجلاس کے موقع پر نریندر مودی سے کھل کر بات کی تھی۔
کینیڈا نے را کے سربراہ کو بھی ملک بدر کردیا تھا۔







