
پنجاب پولیس اور مختاراں رفیق فاونڈیشن کے اشتراک سے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ایک روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہو گا.04 اکتوبر بروز بدھ صبح 10 بجے سے چار بجے تک پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں میڈیکل کیمپ جاری رہے گا۔ آئی جی پنجاب
لاہور (خبر نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جن کے تسلسل میں پولیس ملازمین کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ پنجاب پولیس اور مختاراں رفیق فاونڈیشن کے اشتراک سے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ایک روزہ میڈیکل کیمپ 04 اکتوبر بروز بدھ صبح 10 بجے سے چار بجے تک جاری رہے گا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ میڈیکل کیمپ میں سینئر جنرل سرجنز اور جنرل فزیشن موجود ہونگے، سینئر ڈاکٹرز اور کنسلٹنٹ پولیس ملازمین اور اہل خانہ کو فری چیک اپ، ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کریں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ کیمپ میں آنکھوں کے ماہر ڈاکٹرز (آشوب چشم) کے مریضوں کا چیک اپ بھی کریں گے، کیمپ میں آنے والے ملازمین کو مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ کیمپ میں ملازمین کو ایچ آئی وی، ہیپاٹائٹس بی اینڈ سی ٹیسٹوں کی سہولیات بھی مہیا کی جائے گی، ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ میڈیکل کا انعقاد فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے جاری اقدامات کے سلسلے کی نئی کڑی ہے، پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر اور علاج معالجے کیلئے اقدامات جاری رہیں گے۔







