پاکستانجرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کی نئی سیریز پولیس اسٹیشن ڈائریز کا آغاز کردیا

سرگودھا پولیس نے فرقہ واریت اور بین المذاہب کشیدگی کے دانستہ سازش کو بہترین حکمت عملی سے ناکام بنایا۔ ڈی پی او سرگودھا۔

پولیس اسٹیشن ڈائریز کے پہلے پروگرام میں آئی جی پنجاب کی ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل خان اور اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر سے گفتگو.پولیس اسٹیشن ڈائریز کی آئندہ اقساط میں لاہور سمیت دیگر اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب

لاہور (خبر نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کی نئی سیریز پولیس اسٹیشن ڈائریز کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس اسٹیشن ڈائریز کے پہلے پروگرام میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل خان اور اے آئی جی ایڈمن و سابقہ ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر سے گفتگو کی۔دوران انٹرویو سرگودھا پولیس کی حالیہ کارکردگی اور ٹریس کئے گئے ہائی پروفائل کیسز بارے گفتگو کی گئی۔
محمد فیصل، ڈی پی او سرگودھا نے دوران گفتگو بتایا کہ سرگودھا پولیس نے فرقہ واریت اور بین المذاہب کشیدگی کی دانستہ سازش کو بہترین حکمت عملی سے ناکام بنایا اور نومولود بچے کے اغواء سمیت اندھے قتلوں کے متعدد کیسز و دیگر ہائی پروفائل کیسز کو جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے ورک آؤٹ کرکے ملزمان کو گرفتار کیا۔

اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر نے پنجاب پولیس کی وکٹم سپورٹ افسران کی کرائی گئی جدید پیشہ ورانہ ٹریننگ اور انکی ورکنگ پر روشنی ڈالی۔ آئی جی پنجاب نے مقدمات کی تفتیش اور ملزمان کو گرفتار کرنے والے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سے بھی گفتگو کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس اسٹیشن ڈائریز کی آئندہ اقساط میں لاہور سمیت دیگر اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ 

63 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button