سٹی
لیسکو کی جاتی عمرہ سب ڈویژن میں بجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریشن۔ترجمان لیسکو

ملک عابد حسین بارا امیدوار برائے ایم پی اے ن لیگ بجلی چوری میں ملوث پایا گیا۔
لاہور (خبر نگار)
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہیں،اسی سلسلے میں ایس ڈی او جاتی عمرہ محمد اعظم نے اسٹاف کے ہمراہ سرچ آپریشن کیا۔لیسکو ترجمان کی جان سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دوران آپریشن ملک عابد حسین بارا امیدوار برائے ایم پی اے ن لیگ کے دو کنال پر محیط گھر اور کمرشل مارکیٹ پر بجلی چوری پکڑی گئی۔تحقیقات کرنے پر پتہ چلا کہ2 دکانوں اور 2کنال کے گھر پر ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کی جا رہی تھی۔موقع پر کنکشن منقطع کر دئیے گئے ایف آئی آر رجسٹرڈ کروا کر375,170(تین لاکھ پچھتر ہزار ایک سو ستر) روپے کا جرمانہ کیاگیا۔چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ بجلی چور کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔’







