سٹی

لیسکو کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن کا اڑتیسواں روز، 203 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، 37 کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور (خبر نگار)
وزیرِ اعظم پاکستان اور وزارت توانائی کی ہدایات پر لیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی لیسکو کے بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کو38 روزمکمل ہوگئے۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق لیسکو ریجن میں جاری آپریشن کے اڑتیسویں روز 203 ملزمان کے خلاف ایف آئی آرز رجسٹرڈ کروائی گئیں جبکہ 37ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تمام اضلاع میں 385 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔384بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں کمرشل14، زرعی6اور365 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو826021(آٹھ لا کھ چھبیس ہزاراکیس) یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت39314363 (تین کڑور ترانوے لاکھ چورہ ہزارتین سو ترسٹھ) روپے ہے۔
بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔کاہنہ کے علاقے میں کنکشن کو58560یونٹس (1245000) روپے،دیپالپور کے علاقے مرزا پور میں کنکشن کو38348 یونٹس(1181310)روپے،بادامی باغ میں 10069 یونٹس713705 روپے اورنولکھا کے علاقے میں ایک کنکشن کو9428یونٹس800000کی رقم چارج کی گئی ہے۔
38روز کے آپریشن کے دوران کل5731 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، مجموعی طور پر17787 کنکشن بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،17631کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے16532درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔بجلی چوروں کو اب تک36592374(تین کروڑپنسٹھ لاکھ بانوے ہزارتین سو چوہتر) یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی قیمت 1643090925(ایک ارب چو نسٹھ کروڑتیس لاکھ نوے ہزارنو سو پچیس روپے) ہے۔
واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویژن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کیئے جا رہے ہیں اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر بذاتِ خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button