جرم و سزاسٹی

محکمہ جنگلی حیات کا وائلڈ لائف سینگچوری چشمہ سمیت صوبہ بھر میں غیر قانونی شکاریوں کا بلا امتیاز تعاقب جاری و ساری

مرغابی، تیتر، بٹیر اور طوطوں کے ناجائز شکار اور کاروبار میں ملوث نو افراد کے چالا ن، درجنوں نیٹنگ گیئرز برآمد، شکار کی کوششیں ناکام بنادیں

لاہور(خبر نگار)
سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پر وری پنجاب مدثر وحید ملک کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الٰہی کی زیر قیادت محکمہ کا وائلڈ لائف سینگچوری چشمہ سمیت صوبہ بھر میں شکاریوں کا بلا امتیاز تعاقب جاری و ساری ہے اور جس کے نتیجے میں مرغابی، تیتر، بٹیر اور طوطوں کے ناجائز شکار اور کاروبار میں ملوث نو افراد کے چالانات، مرغابی اور بٹیر کے درجنوں نیٹنگ گیئرز برآمد کرکے شکار کی کوششیں ناکام بنادیں۔ تفصیل کیمطابق ریجنل ریڈ اسکواڈ سالٹ رینج نے ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف رائے زاہد علی کی سربراہی میں چشمہ وائلڈ لائف سینگچوری میں اچانک چھاپہ مار کر مرغابی کے غیر قانونی شکار کیلئے لگائے گئے پندرہ لمبے جال، پچاسی بمبو، بیٹری، سپیکر اور ٹیپ ریکارڈر وغیرہ قبضے میں لیکر شکار کی کوششیں ناکام بنادیں اور قانونی کارروائی شروع کردی، سالٹ رینج ہی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ضلع چکوال عدنان علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تیتر کی غیر قانونی نیٹنگ اور قبضہ میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چھ تیترز تحویل میں لے لئے اور دونوں ملزمان کو مبلغ بیس ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کرکے کیس نمٹا دیا اور تحویل میں لئے گئے تیترز چھمبی سُرلہ کے مقام پر قدرتی ماحول میں آزاد کردیئے۔ اسیطرح کی ایک کامیاب کارروائی کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ڈی جی خان سدرۃ المنتہٰی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اچانک چھاپے کے دوران مندی مویشیاں سے پرندوں کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث چار افراد سے تین تیترز، دو کاکیٹیل اور ایک طوطا برآمد کرکے چالان عدالت میں پیش کیا عدالت نے پرندوں کو فوری طور پر ڈی جی خان زو منتقل کرنے کا حکم صادر فرمایا جبکہ بقیہ قانونی کارروائی جاری ہے۔ وائلڈ لائف سٹاف تونسہ نے بھی جنگلی بٹیر کے پانچ نیٹنگ گیئرز برآمد کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے مزید برآں ایسی ہی متعدد کامیاب کارروائیوں کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف بہاولنگر منور حسین نجمی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ضلع کے مختلف مقامات سے مرغابی، جنگلی بٹیر اور طوطوں کے تین شکاری گرفتار کرکے انہیں مجموعی طور پر پچاس ہزار روپے جرمانہ کیا جبکہ ایک سیٹ ڈیکائے برائے شکار مرغابی اپنی تحویل میں لے لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button