پاکستانجرم و سزاسٹی

سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت نئے تعینات ہونے والے ایس ڈی پی اوز کا اہم اجلاس

شہریوں کے مسائل سنیں،انصاف کی فراہمی کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت

آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات کئے گئے اے ایس پیز کی کارکردگی و مسائل بارے دریافت کیا، نوجوان پولیس افسران تعیناتی کے اضلاع میں آپریشنل، انویسٹی گیشن اور انتظامی امور کو لیڈرشپ خصوصیات کے ساتھ سر انجام دیں۔ تھانوں، چوکیوں، ناکوں، خدمت مراکز پر تعینات عملے کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل کریں۔ آئی جی پنجاب

لاہور (خبر نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ نوجوان پولیس افسران تعیناتی کے دوران فیلڈپولیسنگ کے تقاضوں سے خود کو احسن طور پر ہم آہنگ کریں اور تعیناتی کے اضلاع میں آپریشنل، انویسٹی گیشن اور انتظامی امور کو لیڈرشپ خصوصیات کے ساتھ سر انجام دیں، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تھانوں، چوکیوں، ناکوں، خدمت مراکز پر تعینات عملے کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل کریں، شہریوں کے مسائل سنیں،انصاف کی فراہمی کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ نوجوان افسران انویسٹی گیشن امور پر بطور خاص توجہ دیں، پروفیشنل آفیسر کے طور پر اپنی پہچان بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ کمیونٹی پولیسنگ کے اقدامات اور پولیس خدمات کی آگاہی مہم کو موثر سپرویژن سے مزید بہتر بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک اجلاس کے دوران نئے تعینات ہونے والے ایس ڈی پی اوز کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ آئی جی پنجاب نے بطور ایس ڈی پی اوز فیلڈ میں ڈیوٹی کرنے والے اے ایس پیز کی کارکردگی کا جائزہ لیا،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت نئے تعینات ہونے والے ایس ڈی پی اوز کا اہم اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا جس میں ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی احسن یونس، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی، ایس ایس پی آپریشنز لاہور علی رضا، اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر موجود تھے جبکہ آر پی اوز،سی پی اوز، ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات کئے گئے اے ایس پیز کی کارکردگی و مسائل بارے دریافت کیا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ کیرئیر کے آغاز میں مشکل پوسٹنگ کو ترجیح دیں تاکہ فیلڈ تجربات کی روشنی میں کیرئیر کے آنے والے نشیب و فراز کیلئے خود کو بہتر طور پر تیار کرسکیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کو یقینی بنایا جائے اور پبلک سروس ڈلیوری کو موثر سپرویژن سے بہتر سے بہتر بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button