
سنٹرل پولیس آفس میں 2017 سے قبل کے مزید 10 شہدا کے اہلخانہ کو گھروں کی تعمیر کیلئے چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد. 2017 سے قبل کے شہدا کے اہل خانہ کو گھروں کی تعمیر کے لئے 01 کروڑ 30 لاکھ روپے مرحلہ وار اقساط میں دیئے جا چکے ہیں، آئی جی پنجاب
لاہور (خبر نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرنگرانی 2017 سے قبل کے پولیس شہدا کے اہل خانہ کیلئے اپنی چھت کی فراہمی کا مشن جاری ہے جس کے تسلسل میں مزیدشہدا پولیس کے اہل خانہ کو گھروں کی تعمیر کے لئے فنڈز فراہم کر دئیے ہیں۔ سنٹرل پولیس آفس میں 2017 سے قبل کے مزید 10 شہدا کے اہلخانہ کو گھروں کی تعمیر کیلئے چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس شہدا کی فیملیز میں چیک تقسیم کئے، تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے شہید ہیڈ کانسٹیبلز غلام مرتضیٰ اور ناظر احمد، راولپنڈی کے خالد محمود شہید کے اہل خانہ کو 05 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ خانیوال کے سعید احمد شہید، اوکاڑہ کے احسن اللہ شہید، جہلم کے محمد صفدر خان شہید کے اہل خانہ کو 05 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ ملتان کے ریاض حسین، سیالکوٹ کے خورشید احمد، امجد خان اور گجرات کے محمد امجد شہید کے اہل خانہ کو 05 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ 2017 سے قبل کے شہدا کے اہل خانہ کو گھروں کی تعمیر کے لئے 01 کروڑ 30 لاکھ روپے مرحلہ وار اقساط میں دیئے جا چکے ہیں، قبل ازیں 11 شہدا کی فیملیز کو گھروں کی تعمیر کیلئے 80 لاکھ روپے کی رقم دئیے گئے تھے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ 2017 سے قبل کے 530 پولیس شہدا کے اہل خانہ کے لئے پلاٹس کا انتظام کر لیا گیا ہے، 323 شہدا کی فیملیز نے پلاٹس کے ملکیتی کاغذات وصول کر لئے
جبکہ203 فیملیز کو جلد دیں گے، آئی جی پنجاب نے بحیثیت سربراہ پولیس شہداء کی فیملیز کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالے سے پولیس انڈوومنٹ فنڈز سمیت تمام وسائل سے ہر ممکن اقدامات کئے جاری رہیں گے۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی صلاح الدین اور اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل نے بھی شرکت کی۔







