پاکستانجرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرصدارت غیر قانونی تارکین وطن کے انخلا بارے اہم جائزہ اجلاس

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب بھر میں غیر قانونی تارکین وطن کے انخلا میں جاری پیش رفت کا جائزہ لیا. لسٹوں اور بغیر لسٹوں والے تمام غیر قانونی تارکین وطن کا پر امن انخلا بہرصورت یقینی بنائیں، نادرا میں تارکین وطن کے غیر رجسٹرڈ شدہ بچے غیر قانونی مقیم شہریوں میں شمار ہونگے، ڈاکٹر عثمان انور

لاہور (خبر نگار ، کرائم رپورٹر )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام اضلا ع سے غیر قانونی تارکین وطن کے انخلاء کا عمل سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، سکیورٹی اداروں اور انٹیلی جنس بیسڈ انفارمیشن کے ذریعے مزید تیز کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ لسٹوں اور بغیر لسٹوں والے تمام غیر قانونی تارکین وطن کا پر امن انخلا بہرصورت یقینی بنائیں اورانخلا سے بچنے کے لئے ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں ہجرت کرکے چھپنے کی کوشش کرنے والے غیر قانونی تارکین وطن پر گہری نظر رکھیں، آئی جی پنجاب نے کہاکہ نادرا میں تارکین وطن کے غیر رجسٹرڈ شدہ بچے غیر قانونی مقیم شہریوں میں شمار ہونگے،آئی جی پنجاب نے تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز کو غیر قانونی غیر ملکی تارکین کے انخلا کا عمل اپنی نگرانی میں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ تمام غیر قانونی تارکین وطن کا صوبہ پنجاب سے انخلا بتدریج جاری ہے جسے جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ آئی جی پنجاب کی غیر قانونی تارکین وطن کے انخلا کے حوالے سے اچھی کارکردگی پر آر پی اوز ملتان اور ڈی جی خان کو شاباش دی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں غیر قانونی تارکین وطن کے انخلا بارے اہم جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب بھر میں غیر قانونی تارکین وطن کے انخلا میں جاری پیش رفت کا جائزہ لیا،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ تمام ریجنل اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران غیر قانونی تارکین وطن کے انخلا کے عمل کو کامیاب بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ، متعلقہ اداروں کے ساتھ مربوط رابطہ رکھیں اور جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات میں تیزی لائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ انخلاء کے عمل کے دوران انسانی حقوق کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال، تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔
ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن محمد ادریس احمد، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر، اے آئی جی آپریشنز ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی، اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر سمیت سینئر افسران موجود تھے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button