پاکستانجرم و سزاسٹی

وکٹم سپورٹ افسر زنایہ چوہدری کی ٹرانسجینڈرز کے وفد کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس آمد، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی

وفد میں ٹرانس ایکٹوسٹ شہزادی رائے، نیلی رانا، ٹرانس فلمسٹار علینہ اور عروہ شامل

پولیس تحفظ مراکز نے ٹرانسجینڈرز کمیونٹی کو 1300 سے زائد مختلف کیسز میں فوری قانونی مدد و رہنمائی فراہم کی، تشدد، زیادتی، قبضوں، معاشی استحصال کے مسائل حل کروا کر سینکڑوں ٹرانسجینڈرز کو ریلیف فراہم کیا، ڈاکٹر عثمان انور
لاہور (خبر نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے وفد نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی، خدمت مرکز لبرٹی کی وکٹم سپورٹ افسر زنایہ چوہدری کی قیادت میں آئے وفد میں ٹرانس ایکٹوسٹ شہزادی رائے، نیلی رانا، ٹرانس فلمسٹار علینہ اور عروہ شامل تھے جبکہ اس موقع پر پنجاب پولیس کے وکٹم سپورٹ افسران معصومہ علی، کشش خان اور ازنا خانزادی بھی موجود تھے۔دوران ملاقات ٹرنسجینڈر کمیونٹی کے مسائل اور پنجاب پولیس کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ٹرانسجینڈر وفد نے پنجاب پولیس کی جانب سے ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے افراد کی سہولت کیلئے جاری اقدامات کو قابل ستائش قرارد یا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے وفد کو بتایا کہ پولیس تحفظ مراکز نے رواں برس ٹرانسجینڈرز کمیونٹی کو 1300 سے زائد مختلف کیسز میں فوری قانونی مدد و رہنمائی فراہم کی، تشدد، زیادتی، قبضوں، معاشی استحصال کے مسائل حل کروا کر سینکڑوں ٹرانسجینڈرز کو ریلیف فراہم کیا، ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ٹرانس کمیونٹی کے مسائل کے ازالے کیلئے صوبہ کے تمام پولیس تحفظ مراکز میں ٹرانسجینڈرز کو وکٹم سپورٹ افسران تعینات کیا گیا ہے، وکٹم سپورٹ افسران استحصال کا شکار ٹرانسجینڈرز کمیونٹی کو تھانوں کے سطح پر انصاف کی فراہمی بھی یقینی بنا رہے ہیں، آئی جی پنجاب نے مزیدکہا کہ ٹرانسجینڈرز کو روزگار، ڈرائیونگ ٹریننگ اور لائسنس کی فراہمی کیلئے ترجیحی اقدامات یقینی بنائے گئے ہیں، ٹرانسجینڈرز کو سماجی و قانونی تحفظ کی فراہمی کیلئے مختلف سرکاری و نجی اداروں کے تعاون سے مزید اقدامات جاری ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے پولیس تحفظ مرکز کے پلیٹ فارم سے ٹرانسجینڈرز کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے اقدامات میں تیزی لانے کا حکم دیا دیتے ہوئے کہاکہ سماجی مشکلات اور عدم تحفظ کا شکار ٹرانسجینڈرز کی مشکلات کے ازالے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان، ایس ایس پی صاحبزادہ بلال عمر، اے آئی جی آپریشنز ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی اور اے ایس پی گلبرگ سیدہ شہربانو نقوی سمیت دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button