جرم و سزاسٹی

محکمہ جنگلی حیات پنجاب نے سال 2023 میں 113جنگلی جانور اور18550جنگلی پرندے ریسکیو کئے

ریسکیو کئے جانیوالے نایاب جانوروں میں پینگولن، ریچھ، پھوی، نیل گائے، گدھ، فالکن،اژدھے اور لیپرڈ جیکو شامل. محکمہ کا محدود وسائل اور افرادی قوت کے ساتھ وائلڈ لائف کنزرویشن کی فیلڈ میں یہ قابل ستائش کارنامہ ہے:محکمہ جنگلی حیات
لاہور:-
سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر وحید ملک اور ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الٰہی کی فعال قیادت کی بدولت محکمہ جنگلی حیات پنجاب نے سال 2023میں صوبہ بھر سے 113جنگلی جانور اور18550پرندے ریسکیوکئے، ریسکیو کئے جانیوالے ان نایاب جنگلی جانوروں میں پینگولن، ریچھ، پھوی، نیل گائے، جنگلی ہرن، گدھ، فالکن، اژدھے اور چھپکلیاں شامل ہیں۔ صدر دفتر کو ارسال کی گئی محکمہ کے زیر انتظام تمام ریجنز کی ایک خصوصی رپورٹ کیمطابق سال 2023 کے دوران راولپنڈی ریجن نے08جانور اور3340پرندے ریسکیو کئے جبکہ سالٹ رینج ریجن نے 20جانور 576پرندے، بہاولپور ریجن نے 29جانور104 پرندے، گوجرانوالہ ریجن نے 25جانور4184پرندے، لاہور ریجن نے 09جنگلی جانور 7000پرندے، فیصل آباد ریجن نے07جنگلی جانور22پرندے، گجرات ریجن نے05جنگلی جانور3050پرندے، ڈیرہ غازیخان ریجن نے04جنگلی جانور58پرندے، ملتان ریجن نے03جنگلی جانور04پرندے، ساہیوال ریجن نے 01جنگلی جانور212پرندے اور سرگودھا ریجن نے 02جنگلی جانور ریسکیو کئے۔ یاد رہے کہ ریسکیو کئے جانیوالے ان جنگلی جانوروں میں نایاب پینگولن، ریچھ، پھوی، نیل گائے، بندر، چمپینزی، اڑیال، کالا ہرن، پاڑہ ہرن، خرگوش، جنگلی بلی، کچھوے، اژدھے،گوہ، چھپکلیا ں، جنگلی سور، فالکن، تلور، گدھ، چکور، کالا تیتر، بھورا تیتر، بزرڈز، کونجیں انواع و اقسام کے طوطے، فیزنٹس، گھریلو چڑیاں، لالیاں، شارکیں، ممولے، بجریگر، سہڑیں، فاختہ، جنگلی کبوتر اور بٹیر وغیرہ شامل ہیں تاہم یہاں یہ امر قابل ذکر ہے محکمہ نے محدود وسائل اور افرادی قوت کے ساتھ وائلڈ لائف کنزرویشن کی فیلڈ میں نمایاں کارکردگی دکھا کر قابل ستائش کارنامہ سر انجام دیا ہے جسے بہر صورت پذیرائی ملنی ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button