پاکستانتازہ ترینجرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پنجاب پولیس میں بھرتی کے خواہشمند امیدواران کے نام اہم پیغام جاری

پولیس بھرتی کیلئے اپلائی کرنے والے تمام امیدواران اپنی پولیس ویریفیکیشن لازمی کروائیں۔ آئی جی پنجاب
لاہور (خبر نگار، کرائم رپورٹر )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس میں بھرتی کے خواہشمند امیدواران کے نام اہم پیغام کہا ہے کہ پولیس بھرتی کیلئے اپلائی کرنے والے تمام امیدواران اپنی پولیس ویریفیکیشن لازمی کروائیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس میں 11 ہزار کانسٹیبلز کی نئی بھرتیوں کی اجازت مل گئی، میرٹ، میرٹ اور صرف میرٹ پر بھرتی ہونے جا رہی ہے۔ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے نوجوان خون کو پنجاب پولیس میں ویلکم کریں گے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ بہادر و فرض شناس جوان قواعد و ضوابط کے مطابق بھرتی کا عمل کا حصہ بن رہے ہیں تاہم پولیس بھرتی کیلئے اپلائی کرنے والے تمام امیدواران اپنی پولیس ویریفیکیشن لازمی کروائیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ چھوٹے شہروں اور گاؤں میں شریکہ، برادری،جھوٹی گواہی یا دیگر وجوہات کی بنیاد پر اکثر و بیشتر لڑائی جھگڑا ہو جاتا ہے، ان واقعات کی بنیاد پر اکثر اوقات بے گناہ لوگوں کو ایف آئی آر میں نامزد کر دیا جاتا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس بھرتی کے خواہشمند نوجوان اپلائی کرنے کے ساتھ ہی اپنا ویریفیکیشن سرٹیفیکیٹ لازمی حاصل کر لیں، پولیس ویریفیکیشن سرٹیفیکیٹ کسی بھی پولیس خدمت مرکز سے باآسانی حاصل کیا جا سکتا ہے،ویری فیکیشن سرٹیفیکیٹ کی بدولت امیدوار کو اپنے پولیس ریکارڈ کی کلیرٹی بارے آگاہی حاصل ہو جاتی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ بعض اوقات آخری سٹیج پر پولکام سے امیدوار کے کریمنل ریکارڈ کا پتہ چلتا ہے جسے کلئیر کروانے میں امیدوار کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذاامیدواروں سے درخواست ہے کہ خدمت مرکز سے کلیرنس سرٹیفیکیٹ حاصل کرکے اپنی دستاویزات کے ساتھ جمع کروائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ اگر کسی نوجوان کو کلیرنس رپورٹ میں مشکل کا سامنا ہے تو وہ اسے عدالت کے ذریعے وقت پرکلئیر کروا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button