انٹر نیشنلتازہ ترین
انڈونیشیا: سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں21 ہوگئیں

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں ہونے والی مسلسل بارشوں نے سیلابی صورت اختیار کرلی، سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔
بارشوں اور سیلاب کے باعث 5 سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے 12 لاشیں نکالی گئی اور 7 کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جب کہ 5 تاحال لاپتا ہیں جن کے زندہ ملنے کی امیدیں دم توڑتی جا رہی ہیں۔ سیلاب میں کئی افراد بہہ گئے جب کہ درخت اور ہورڈنگز گرنے سے بھی 6 ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ مزید 3 لاشیں آج ملی ہیں اس طرح مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی۔
محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ مزید دو روز جاری ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔







