پاکستانتازہ ترینسیاستکاروبار

بہت جلد 2 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ ری شیڈول ہونے کا امکان ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

معاشی تجزیہ کاروں کو مانیٹری پالیسی پر بریفنگ دیتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ حکومت نے مزید 4 ارب ڈالر کے قرضے رول اوور کرانے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے معاشی تجزیہ کاروں سے ملاقات میں صورتحال سے آگاہ کیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ مالی سال 24 کے دوران پاکستان کو مجموعی قرضوں اور مالی ذمہ داریوں کی مد میں 24.3 ارب ڈالر ادا کرنے ہیں جس میں 20.4 ارب ڈالر کے اصل قرضے اور 3.9 ارب روپے کی سودی ادائیگیاں شامل ہیں۔

اب تک 13.5 ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں کی جاچکی ہیں جس میں 10.9 ارب ڈالر اصل قرض اور اس پر 2.6 ارب ڈالر کا سود ادا کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button