انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا

آغا خان یونیورسٹی کی جاری پریس ریلیز کے مطابق پروفیسر محمد واسع کنسلٹنٹ نیورولوجسٹ ہیں جو جنرل نیورولوجی اور فالج میں مہارت رکھتے ہیں۔ وہ بطور صدرپاکستان  سوسائٹی آف نیورولوجی کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں اور حال ہی میں ورلڈ فیڈریشن آف نیورولوجی کے ٹرسٹی اور ورلڈ اکیڈمی آف سائنس کے فیلو کے طور پر بھی منتخب ہوئے ہیں۔

اس کامیابی پر بات کرتے ہوئے پروفیسر واسع نے کہا کہ ان کا تازہ ترین اعزاز اعصابی علوم کے شعبے میں مریضوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے مرحوم ڈاکٹر اور سماجی رہنما کینتھ ایم ویسٹے جونیئر کی پیروی کرنا ہے جن کے نام سے یہ ایوارڈ منصوب ہے۔

پروفیسر واسع کو امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی کے ٹیچرز ریکگنیشن ایوارڈ اور ایڈووکیسی لیڈر آف دی ایئر ایوارڈ، پاکستان سوسائٹی آف نیورولوجی کا ممتاز استاد ایوارڈ، نیز پاکستان اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز کے جونیئر ایوارڈ اور گولڈ میڈل سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button