انٹر نیشنلتازہ ترین

غزہ مظالم پر امریکی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان نے احتجاجاً استعفی دیدیا

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالا نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ کے ذریعے اطلاع دی کہ امریکا کی غزہ پالیسی پر اپنے 18 سالہ فارن سروس کے کیریئر سے استعفیٰ دے رہی ہوں۔

امریکی وزارت خارجہ کی عربی زبان کی ترجمان ہالا رہررِٹ نے مزید لکھا کہ ہمیں امن اور اتحاد کی کوششوں کو مضبوظ بنانا چاہیے۔ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

امریکا کی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر درج معلومات کے مطابق خاتون ترجمان ہالا رہررِٹ سفارت کاری اور باہمی افہام وتفہیم کے ذریعے تنازعات کو حل کرنے کی پُرجوش حامی رہی ہیں۔

غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 500 سے تجاوز کر گئی جب کہ 78 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

2 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button