انٹر نیشنلتازہ ترین

بھارت: انتہا پسندوں نے مسجد میں امام کو شہید کردیا

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے شہر اجمیر کے علاقے کنچن نگر میں ہفتہ کی صبح امام مسجد کو مبینہ طور پر تین نقاب پوش شرپسندوں نے تشدد کر کے قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت 30 سالہ امام مسجد مولانا محمد ماہر اپنے شاگردوں کے ہمراہ محمدی مسجد میں موجود تھے۔

رام گنج پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر جب پولیس مسجد پہنچی تو مولانا محمد ماہر کو خون میں لت پت پایا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اجمیر کے جواہر لال نہرو اسپتال منتقل کیا گیا۔

4 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button