انٹر نیشنلتازہ ترین

پاپوا نیو گینی: لینڈ سلائیڈنگ سے 670 افراد کے دب جانے کا خدشہ

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کا ادارہ برائے مہاجرین نے بتایا کہ بدترین لینڈ سلائیڈنگ سے 670 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

شمالی آسٹریلیا کے ساؤتھ پیسفک میڈیا نے جمعے کو بتایا تھا کہ لینڈ سلائیڈنگ سے 300 سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں لیکن 48 گھنٹے بعد بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرین (آئی او ایم) نے بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد اس سے دو گنا زیادہ ہوسکتی ہے۔

عالمی ادارے نے بتایا کہ تاحال لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی تباہی کا تخمینہ نہیں لگایا جاسکا ہے۔

صوبہ اینگا کے گاؤں یامبالی کی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ اعداد وشمار کے تحت عالمی ادارے نے ہلاکتوں کا اندازہ لگایا ہے اور پاپوا نیوگینی میں ایجنسی کے تعینات سربراہ سیرہان ایکٹورپراک کا کہنا ہے کہ جمعے کو ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے 150 سے زائد گھر بھی ملبے کا ڈھیر بن گئے تھے۔

61 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button