انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینسیاست

وزیراعظم 4 سے 8 جون تک چین کا دورہ کریں گے، چینی وزارت خارجہ

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بیان میں پاک-چین دوستی کو ماؤنٹ تائی سے تشبیہ دیتے ہوئے اسے انتہائی مستحکم قرار دیا اور کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف چینی وزیراعظم لی کیانگ کی دعوت پر 4 سے 8 جون 2024 تک عوامی جمہوریہ چین کا دورہ کریں گے۔

پاکستان میں موجودہ حکومت کے قیام کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کا یہ پہلا دورہ چین ہو گا اور وہ اپنے دورے میں صدر شی جن پنگ، وزیر اعظم لی کیانگ اور نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لیجی سے ملاقات  کریں گے۔

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button