سٹی

محکمہ اوقا ف ومذہبی امور پنجاب میں خدمات سرانجام دینے والے ڈائریکٹر فنانس اوقاف خالد مسعود فاروکہ کے اعزاز میں ایوان

لاہور(سپیشل رپورٹر)محکمہ اوقا ف ومذہبی امور پنجاب میں خدمات سرانجام دینے والے ڈائریکٹر فنانس اوقاف خالد مسعود فاروکہ کے اعزاز میں ایوان ِ اوقاف، لاہور میں سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی زیر صدارت ” تقریب "منعقد ہوئی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری اوقاف نے کہا کہ ترقی اور ارتقا کے لیے تحقیقی و تخلیقی روّیوں کی تشکیل ضروری ہے۔ا دارہ سازی ایک اہم کام ہے، محنت اور مثبت طرز عمل ہی سے اداروں کی کارکردگی میں نکھار آتا ہے۔ ٹرانسفرسرکاری افسر کی سروس کا اہم حصہ ہے۔دوران سروس درپیش چیلنجز کا مقابلہ پوری جرأت، ہمت اور عز م کے ساتھ کرنا چاہیے۔انہوں نے ٹرانسفر ہونے والے آفیسرکے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آفیسر مذکور نے دلجمعی کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو نبھا یا اور اُن کو بروقت احسن طریقے سے ادا کیا۔ اس موقع پرایڈیشنل سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احمد افنان، ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف آصف علی فرخ،ڈائریکٹرایڈ منسٹریشن اوقاف عامر علی چشتی،ڈائریکٹر اسٹیٹ اوقاف وسیم عباس،ڈائریکٹر پراجیکٹس اوقاف رفیق نور وٹو،ڈائریکٹر لیگل اوقاف اسلم سپرا، ایم ایس داتا ؒدربار ہسپتال ڈاکٹر عبد الحمید،ڈپٹی ڈائریکٹر زاوقاف چوہدری عبد الغفور، آصف اعجاز، عظیم حیات، حافظ محمد یوسف، ایاز حبیب، محمد جہانگیر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ز اوقاف طاہر احمد، حافظ محمد جاوید شوکت،قاضی عبد الرزق،ایڈ منسٹریٹر اوقاف فیصل آباد گلاب ارشاد، منیجر اوقاف شیخ محمد جمیل ودیگر افسران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ دریں اثناء سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی طرف سے ڈائریکٹرفنانس اوقاف خالد مسعود فاروکہ اور شعبہ پنشن اوقاف میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنشن بہتر خدمات سر انجام دینے پرساجد ظفر بوسن کو یاد گاری سونیئربھی دیا گیا۔ واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے خالد مسعود فاروکہ کی خدمات ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن کے سپرد کرتے ہوئے، محکمہ اوقاف سے تبدیل کیا ہے۔

93 Comments

  1. Кто ты есть на самом деле? В чем твое предназначение?
    В каком направлении лежит твой путь и как тебе по нему идти?

    Дизайн Человека расскажет об этом!

    – Снимает давление социальных стереотипов
    – Приносит чувство согласия с собой
    – Помогает понять свои природные таланты и способности
    – Уменьшает внутренние конфликты – Снимает давление
    социальных стереотипов – Уменьшает внутренние конфликты – Уменьшает внутренние конфликты – Приносит чувство согласия с собой –
    Помогает понять свои природные таланты и способности

    Тип является одним из ключевых понятий дизайна человека.
    Каждый генетический тип имеет свою уникальную стратегию
    в жизни.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button