پاکستانتازہ ترین

غلام محی الدین دیوان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کے ساتھ بنیادی انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی جاری

، صبا دیوان میرے شوہر غلام محی الدین دیوان کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے ،بے گناہ قیدی کا قید میں رہنا نظام انصاف پر سوالیہ نشان ہے ، صبا دیوان کی میڈیا سے گفتگو سابق کشمیری وزیر اور رکن اسمبلی کے ساتھ حکومت کا غیر انسانی سلوک شرمناک ہےپولیس جان بوجھ کر مقدمہ کا ریکارڈ پیش نہیں کر رہی عدلیہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہو میرے شوہر کو رہا کرے ، صبا دیوان

لاہور ( امداد اللہ قریشی )ایل اے 41 ویلی ٹو سے سابق امیدوار صبا دیوان نے کہا ہے کہ جیل میں قید میرے شوہر غلام محی الدین دیوان سمیت تمام سیاسی قیدیوں سے انتہائی ناروا سلوک روا رکھا جا رہا ہے اور جیل میں سیاسی قیدیوں کے ساتھ بنیادی انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی جاری ہے میرے شوہر غلام محی الدین دیوان کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے،ایک بے گناہ قیدی کا قید میں رہنا نظام انصاف پر بھی سوالیہ نشان ہے گزشتہ روز صباء دیوان نے اپنے شوہر کی گرفتاری اور ان کے ساتھ جیل میں روا رکھے جانے والے سلوک کے حوالے سے میڈیا سے خصوصی گفتگو کی انہوں نے کہا کہ

میرے شوہر جو کہ کئی بار آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے وزیر رہ چکے ہیں اور گزشتہ 30 سال سے رکن منتخب ہوتے آئے ہیں انہیں ایک ایسے مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے جس کے وہ ملزم ہی نہ تھے اور اس مقدمہ کے تمام ملزمان کو سزائیں ہو چکی ہیں میرے شوہر مقدمہ نمبر 96/23 نامزد ملزم تھے جبکہ انہیں عین انتخابات کے وقت 97/23 میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ یہ مقدمات ایک ہی وقوعہ میں ایک ہی وقت پر دو مختلف مقامات پر درج ہوئے اور یہ بات قابل غور ہے کہ ایک شخص ایک ہی وقت میں دو جگہ کیسے ہو سکتا ہے جب کہ دونوں جگہوں کے درمیان میلوں کا فاصلہ ہوصبا دیوان نے الزام عائد کیا کہ آزاد کشمیر کے متعدد بار وزیر اور 30 سال تک رکن اسمبلی رہنے والے میرے شوہر غلام محی الدین دیوان کو جیل میں بی کلاس نہیں دی گئی اور ایک عام قیدی کی طرح رکھا گیا ہے انہیں جیل میں کھانا اور ادویات بھی نہیں دی جا رہیں جبکہ وہ شوگر اور دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں اور ان کی زندگی کو شدید خطرات کا لاحق ہیں انہوں نے کہا کہ ایک سابق کشمیری وزیر اور رکن اسمبلی کے ساتھ حکومت کا یہ غیر انسانی سلوک شرمناک ہے صبا دیوان نے وزیر اعلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا خواتین کے حقوق کی علمبردار وزیراعلی نے ایک نہتی عورت سے الیکشن چھینا اور الیکشن چھیننے کے لیے پہلے میرے شوہر کو گرفتار کروایا اور جیل بھجوایا گیا اور الیکشن کے دوران دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے گئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ میرے شوہر کو مسلم لیگ نون میں شامل نہ ہونے کی سزا دی گئی ہے انہوں نے غلام محی الدین کی گرفتاری پر مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس جان بوجھ کر مقدمے کا ریکارڈ پیش نہیں کر رہی تاکہ غلام محی الدین دیوان کی رہائی نہ ہو سکے انہوں نے اعلی عدلیہ سے اپیل کی کہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے فوری طور پر میرے شوہر غلام محی الدین دیوان کو رہا کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button