سٹیسیاستکاروبار

کمشنر لاہور سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسڑیز کے وفد کی ملاقات

فیڈریشن 274 ٹریڈ باڈیز، 40 کامرس چیمبرز اور 61ٹریڈ ایسوسی ایشنز کی نمائندگی کرتی ہے ۔ ذکی اعجاز

لاہور (خبر نگار) کمشنر لاہور زید بن مقصود سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسڑیز کے وفد نے ملاقات کی۔ ایف پی سی سی آئی کے وفد کی ذکی اعجاز ریجنل چیئرمین و نائب صدر نے قیادت کی۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے ایکسپورٹ اور انڈسٹریزکے حوالے سے بریف کیا۔ ذکیا اعجاز نائب صدرنے کہا کہ فیڈریشن 274 ٹریڈ باڈیز، 40 کامرس چیمبرز اور 61ٹریڈ ایسوسی ایشنز کی نمائندگی کرتی ہے۔نائب صدر وفاقی ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں انڈسٹریل ایریاز میں انڈسٹریز فروغ کیلئے فیڈریشن انتظامیہ سے مزید تعاون کی خواہاں ہے۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہ لاہور ڈویژن سطح پر فیڈریشن چیمبرکے ساتھ رابطہ مقامی صنعتوں کے فروغ کیلئے بھی لازمی ہے۔ پاکستان کو برآمدات بڑھوتری کی اشد ضرورت ہے۔ متوازن اکانومی کے لیے کاوشیں قابل تعریف ہیں۔کمشنر لاہور نے کہا کہ انتظامیہ اور چیمبرز ملکر کاروبار کے فروغ کیلئے کردار ادا کرینگے۔ باہمی مشاورت سے امور حل ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق کاروباری سہولیات فراہمی اولین ترجیح ہے۔ صنعتی سرگرمیوں میں حائل رکاوٹیں حل کرینگے۔ تجارت اور کاروبار کے مزید فروغ کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز ملکر کام کریں گے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ مسلسل رابطہ عملی اقدامات کے ذریعے رکھیں گے۔ انڈسٹریل ایریاز کادورہ بھی کرونگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button