سٹی

حلیب فوڈزکی جانب سے مستحق افراد کیلئےJDC سے شراکت داری

لاہور (خبر نگار) پاکستان میں ڈیری اینڈ بیوریجز کی معروف کمپنی حلیب فوڈزنے JDC ویلفیئر آرگنائزیشن کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے۔اس سرگرمی کا بنیادی مقصدمعاشرے کے ضرورت مند افراد کی مدد کرنا تھا۔

حلیب فوڈز ہمیشہ سے سماجی بہبود کے اقدامات میں گہری دلچسپی لیتا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ پسماندہ طبقوں کو غذائیت سے بھرپور خوراک، پینے کے صاف پانی، صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم جیسی بنیادی ضروریات تک رسائی حاصل ہو۔حلیب فوڈزکی اس شراکت داری میں افطار دسترخوان کے لیے عطیہ اور JDC کے صحت کی دیکھ بھال کے منصوبوں کے لیے مالی عطیہ شامل تھا۔

اس تقریب کے بارے میں بات کرتے ہوئے حلیب فوڈز کے سی ای او جناب سید مظہر اقبال نے کہاکہ ”ہم JDC کے ساتھ شراکت داری اور ان کے فلاحی کاموں میں تعاون پرشکر گزار ہیں اورہمیں اس بات کی بھی خوشی ہے کہ اس ماہ رمضان میں حلیب فوڈزنےJDC کے اشتراک سے معاشرے کے ضرورت مندافرادکی مدد کی ہے۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button