سٹی

15مئی تک مردم شماری ڈی سیز، اے سیز، محکمہ شماریات کے افسران کی ٹاپ ترجیح ہے َ۔ کمشنر لاہو ر

ہر خالی گھر کی رپورٹنگ پر متعلقہ اے سی خود جاکر تصدیق کریگا۔ محمد علی رندھاوا

لاہور (خبرنگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے شہر میں جاری مختلف میگا ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے سی بی ڈی انڈر پاس اور لاہور برج توسیعی منصوبے کا دورہ کیا۔ڈی سی لاہور رافیعہ حیدر، ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو، سی او ایم سی ایل سید علی عباس بھی ہمراہ تھے۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید خان، چیف انجینئر سی بی ڈی ریاض حسین و متعلقہ پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے بریفنگ دی۔اس موقع پر کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ کلمہ چوک انڈر پاس ری ماڈلنگ منصوبہ کا کنسٹرک ورک تقریباً مکمل ہے۔فنشنگ ہورہی ہے۔کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور برج توسیعی منصوبے پر کام ڈیڈ لائن کے مطابق تیزی سے جاری ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام شفٹوں پر مانیٹر کی تعیناتی سے کام کی رفتار میں تیزی آئی ہے۔ کمشنر لاہورمحمد علی رندھاوا نے ڈیڈ لائن کے مطابق دیئے گئے یومیہ اہداف کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے منصوبے کو ہر صورت ڈیڈلائن پر مکمل کیا جائے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ کنسٹرکشن ورک مکمل ہونے کے بعد پی ایچ اے کی ٹیمیں فوری اپنا کام شروع کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button