جرم و سزاسٹی

ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کا لاہور پولیس کے افسران کے ساتھ تعارفی اجلاس

ہماری عزت اس یونیفارم کی عزت سے وابستہ ہے،بدنیتی ہر گز برداشت نہیںقبضہ مافیا، اسلحہ کی نمائش،پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ کے واقعات ناقابلِ قبول ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی

لاہور (خبرنگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورسید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت تھانوں کی سطح پر لاہور پولیس کے افسران کے ساتھ تعارفی اجلاس منعقد ہوا۔ ایس ایس پی آپریشنزمحمد صہیب اشرف، ایس پی سکیورٹی کیپٹن(ر) دوست محمد، ایس پی ہیڈ کوارٹرزعبداللہ لک سمیت ڈویژنل ایس پیزنے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وردی کا حق ادا کریںاور مظلوموں کا سہارا بنیں ۔ ایس پیز سنگین جرائم سمیت کرائم پراپرٹی کی کالزپر خودجائے وقوعہ پر پہنچیں۔ سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی پالیسی کے مطابق خواتین اور بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات کی رپورٹ فوراََ درج کی جائے ۔ ایس ایچ اوز کرائم سین پر ابتدائی شواہدخود اکٹھے کریں ۔انہوں نے کہا کہ ہماری عزت اس یونیفارم کی عزت سے وابستہ ہے،بدنیتی ہر گز برداشت نہیں۔پولیس کی ملازمت کوخلق خدا کی خدمت اور عبادت سمجھ کر کریں ۔ڈی آئی جی آپریشنزنے جرائم پیشہ عناصر کا نیٹ ورک توڑنے اور قبضہ گروپوں کے خلاف فوری ایکشن لینے کی ہدایت کی۔ سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ 15 کالز پر فوری ریسپانڈکریں، تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ۔پرائیویٹ گن مین لے کر شہر یوں میں خوف وہراس پھیلانے والوں کے خلاف بلا امتیازکارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے بہترین حکمتِ عملی اپنائیں۔الائیڈڈیپارٹمنٹس کے ساتھ مکمل تعاون کریں، موصول استغاثہ پر فوری پرچہ دیا جائے۔ سیدعلی ناصر رضوی نے کہا کہ قبضہ مافیا، اسلحہ کی نمائش،پتنگ بازی اورہوائی فائرنگ کے واقعات ناقابلِ قبول ہیں۔موٹر سائیکل چوری اورراہزنی کی وارداتوں کے انسداد کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کے واقعات کا بروقت اندراج اورپی ایم ڈی یو سمیت تھانوں میں زیر التواء درخواستوں کو فوری نمٹایا جائے ۔ سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ ایس ایچ اوزتھانوں میں 24/7حاضری کو یقینی بنائیں ۔ایس ایچ او کی تعیناتی میرٹ پر ہوگی،سفارشی کلچر کاخاتمہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ایس ایچ اوز سینئر افسران کووقوعہ بارے حقائق پر مبنی درست رپورٹس دیں ۔تھانوں میں کارِ خاص کسی صورت برداشت نہیں ۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ تھانوں کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کریں ۔شہر میں نشیوں اور بھکاریوں کے ڈیرے نہیں لگنے دیں گے،کارروائی کریں ۔سید علی ناصر رضوی نے مزید کہا کہ کام کرنے والے افسران کی ہر سطح پر پذیرائی کی جائے گی ۔بطور کمانڈر آپ کا مجھ پر حق ہے، گھریلو، ویلفیئرو دیگر مسائل کیلئے حل کیلئے میرے دروازے کھلے ہیں ۔
قبل ازیں ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے رات گئے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی ایس پیز کے ساتھ اہم میٹنگ کی۔ ایس ایس پی آپریشنزمحمد صہیب اشرف، ایس پی سکیورٹی، ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی، ایس پی ڈولفن، ایس پی ہیڈ کوارٹرزمیٹنگ میں موجود تھے۔ میٹنگ کے دوران شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز نے سید علی ناصر رضوی کوشہر میں امن و امان کی صورتحال بارے بریفنگ دی۔

64 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button