حکومت نے کپاس پیداوار میں اضافہ کیلئے 85سو روپے فی من سپورٹ پرائس مقررکردیکمشنر لاہور محمد علی رندھاوا

محکمہ زراعت کی جانب سے فی ایکڑ کپاس بیج پر 1ہزار روپے رعایت بھی کسان کو ملے گی….کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا
لاہور(خبر نگار)کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ حکومت نے کپاس پیداوار میں اضافہ کیلئے 85سو روپے فی من سپورٹ پرائس مقرر کردی ہے کمشنر لاہور نے کہا کہ محکمہ زراعت کی جانب سے فی ایکڑ کپاس بیج پر 1ہزار روپے رعایت بھی کسان کو ملے گی۔ تحصیل، ضلع و ڈویژنل سطح پر کسانوں کیلئے کپاس کی مزید زیادہ بوائی کے لیے آگاہی سیمینار کریں۔کمشنر لاہورنے کہا کہ ڈویژنل افسر ایکسٹینشن روزانہ کی بنیاد پر کپاس بوائی آگاہی او رقبے پر ہر کپاس کسان سے ملاقات کریں انکو آگاہی دیں۔سپورٹ پرائس مقرر ہونے سے کپاس کی گزشتہ سال کی نسبت امسال زیادہ رقبے پر بوائی ہونے کا قوی امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کی سپورٹ پرائس مقرر ہونے سے کسان کی کپاس کے پیداواری رقبے بڑھانے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ٹیکسٹائیل انڈسٹری پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہے۔اہمیت کو اجاگر کرنا ہوگا۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کپاس لاہور ڈویژن کے اضلاع میں زیادہ تر قصور ضلع کی تحصیل چونیاں میں کاشت کی جاتی ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ سال سپورٹ پرائس نہیں تھی پھر بھی ضلع قصور میں 5ہزار ایکڑ پر کاشت ہوئی۔ کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت کپاس پیداوار میں اضافہ کیلئے ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، ڈویژنل آفیسرز زراعت، ایکسٹینشن ودیگر افسران نے شرکت کی۔







