ایل پی جی کی قیمت میں 37 روپے کی کمی کردی گئی
اوگرا نے جون کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں 37 روپے فی کلو تک کمی کردی، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 2 ہزار 321 روپے کا ہوگیا۔
اوگرا کے مطابق کمرشل سلینڈر 8 ہزار 933 روپے پر آگیا۔