تعلیمسٹی

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ڈاکٹر جمیل جالبی کانفرنس اختتام پذیر

لاہور (خبرنگار)پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج ادارہ زبان و ادبیات اردو مسندٍ جمیل جالبی کے زیرٍ اہتمام دو روزہ’ ڈاکٹر جمیل جالبی‘ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر، سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر،ممتاز صحافی مجیب الرحمٰن شامی، ڈین فیکلٹی آف اورینٹل لرننگ پروفیسر ڈاکٹرغلام معین الدین نظامی، ڈائریکٹر ادارہ زبان و ادبیات اردو پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران،فرزند ڈاکٹر جمیل جالبی وفاقی محتسب انشورنس پاکستان ڈاکٹر خاور جمیل، صدر نشین مسند جمیل جالبی پروفیسر ڈاکٹر ضیا الحسن ، فیکلٹی ممبران اور طلبائو طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا جس میں انہوں نے ڈاکٹر جمیل جالبی کے افکار کے فروغ کو اہم عصری تقاضا قرار دیا۔ ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے اسلاف کے کارناموں سے روشنی حاصل کرتی ہیں۔کامیاب کانفرنس ک انعقاد پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودنے منتظمین کو مبارک باد پیش کی ۔ڈاکٹر خاور جمیل نے ایم فل اردو میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے سکالرکیلئے ڈاکٹر جمیل جالبی گولڈ میڈل کا اعلان کیا۔دو روزہ کانفرنس میں پروفیسر خواجہ محمد زکریا،ڈاکٹر تبسم کاشمیری ،پروفیسر ڈاکٹر ناصر عباس نیر،ڈاکٹرامجد طفیل،ڈاکٹر شاہد نواز اور ڈاکٹر اصغر ندیم سید،پروفیسر ڈاکٹر سعادت سعید، پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود سنجرانی ،ڈاکٹر ساجد جاوید،ڈاکٹر محمد سعید، ڈاکٹر رفاقت علی شاہد، پروفیسر ڈاکٹرمحمد ارشد اویسی ،ڈاکٹر ساجد صدیق نظامی،پروفیسر ڈاکٹر نجیب جمال،رفیع الدین ہاشمی،خالد محمود خان،ڈاکٹر خالد اقبال یاسر،پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین،ڈاکٹر لیاقت علی، ڈاکٹر فاخرہ نورین، ڈاکٹرمحمد نعیم ،ڈاکٹر ظہیر عباس ، عبدالباسط اورپروفیسر ڈاکٹر ضیا الحسن نے ڈاکٹر جمیل جالبی کی ادبی تنقید ، ادبی تاریخ نویسی ، تحقیق و تدوین اور ترجمہ نگاری پر مقالہ جات پیش کئے ۔

26 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button