سٹی

ریکارڈ کی سفٹنگ سے لینڈ سے متعلقہ تمام اداروں سے ڈیٹا شیئرنگ کا سنٹرل میکانزم بنایا جا سکے۔ کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے

ٹیکنالوجی کی مدد سے شہریوں کو ایک ہی جگہ تمام تفصیلات مل سکیں گی۔ محمد علی رندھاوا

کمشنر لاہور کی ایل ڈی اے کے آئی ٹی ونگ کو "E FOAS” سسٹم جلد اپنانے کی ہدایت۔

لاہور (خبر نگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت ایل ڈی اے کے ریکارڈ کی سفٹنگ و ڈیجیٹیلائزیش بارے اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میں پی آئی ٹی بی ، پی آر اے، ایکسائز ، پی ایل آر اے، و ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر لاہور نے کہا کہ ایل ڈی اے کے تمام ریکارڈ کی سفٹنگ کے پراسیس کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ ریکارڈ کی سفٹنگ سے لینڈ سے متعلقہ تمام اداروں سے ڈیٹا شیئرنگ کا سنٹرل میکانزم بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے شہریوں کو ایک ہی جگہ تمام تفصیلات مل سکیں گی۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو ریکارڈ کی ویریفیکیشن میں آسانی فراہم کرنا اور بلاوجہ سرکاری دفاتر کے چکر لگانے سے چھٹکارا ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے ریکارڈ کی سفٹنگ کے سنٹرل میکانزم کی تشکیل کے لیے پی آئی ٹی بی، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی و دیگر محکموں کے ساتھ ایم او یو کرے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے سروس ڈلیوری میں بہتری آئے گی اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر آئیں گی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر آئی ٹی ایل ڈی اے عبدالباسط نے ڈیجیٹیلائزیشن اور ریکارڈ کی سفٹنگ پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس کے دوران کمشنر لاہور نے ایل ڈی اے کے آئی ٹی ونگ کو "E FOAS” سسٹم جلد اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے کی انٹرنل و ایکسٹرنل ورکنگ کو جلد ای فاس پر منتقل کیا جائے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی یو پی سید منور بخاری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عدنان رشید، چیف انجینئر اسرار سعید ، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر آصف حسین و دیگر افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button