قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ملک کی 80 فیصد آبادی 2 وقت کا کھانا نہیں کھاسکتی۔ امیر کے لیے کوئی قانون نہیں اور عام آدمی کو جیل میں ڈال دیاجا تا ہے ۔
خواجہ آصف نے کہا کہ کمپنیاں 500 ارب کا ٹیکس چوری کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ میں 500 ارب روپے کی ٹیکس چوری، چائے درآمد کرنے میں 45 ارب کی ٹیکس چوری ہوتی ہے۔ جس ملک میں ہزاروں ارب روپے کی چوری ہو، وہاں بجٹ کیسا پیش ہوگا؟۔ اسحاق ڈار نے بجٹ میں ناممکن کو ممکن بنانے کی کوشش کی ہے۔